27 اکتوبرکو یوم سیاہ، پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں

 ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)27 اکتوبرکو یوم سیاہ منانے کیلئے پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں جاری ہیںیوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر یوم سیاہ کی ریلی کی قیادت کریں گے اوروفاقی وزیر امورکشمیر،گلگت و بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، ایک کشمیری اور ایک پاکستانی بھی زندہ ہے تو کشمیر کاز زندہ رہے گا۔ ایک بیان میں امیرمقام نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی، 27 اکتوبر تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے،27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر قبضے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر امور کشمیرنے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی، حریت رہنما غلام محمد صفی نے اپنی زندگی تحریکِ حریت کے لیے وقف کر دی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کا جذبہ حریت آج بھی برقرار ہے، مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ مظالم ڈھائے گئے۔امیرمقام نے دعوی کیا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو جیلوں کے اندر بھی شہید کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں پاکستان سے محبت آج بھی زندہ ہے،