ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے اضافہ،اکثر سبزیوں کی ڈیڑھ سے دو سو روپے کلو فروخت جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ)مارکیٹ میں اکثر سبزیوں کی ڈیڑھ سے دو سو روپے کلو فروخت جاری ، نرخ کم نہ ہوسکے۔سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے کا بڑا اضافہ ،سرکاری نرخ 130 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 160 ،درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100اور درجہ دوم ٹماٹر 120 روپے کلو رہا۔ پیاز کا نرخ 5روپے اضافے سے 205 روپے کلو ،مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 ،مکس درجہِ دوم پیاز 200روپے کلوفروخت ہوا ، آلو کا نرخ 42 روپے کلو ،مارکیٹ میں درجہ اول آلو 60 روپے کلو رہا،سبز مرچ کا نرخ 10 روپے کمی سے 120 اورمارکیٹ میں 150روپے کلو فروخت ہوئی۔شملہ مرچ کا نرخ 10 روپے کمی سے 180روپے کلو مارکیٹ میں 220 روپے کلو ،ٹینڈے کا نرخ 10 روپے اضافے سے 170 جبکہ 200 روپے کلو تک فروخت ہوئے ۔لہسن چائنہ کا نرخ 420 روپے کلو رہا ، مارکیٹ میں 500 روپے کلو بکتارہا،ادرک تھائی لینڈ کا نرخ 385 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں 450 روپے کلو رہا،پھول گوبھی کا نرخ 90 مارکیٹ میں 100 ،بھنڈی کا نرخ 10 روپے کمی سے 140 جبکہ مارکیٹ 160 سے 180 روپے کلو رہا۔ گھیا کدو کا نرخ 10 روپے کمی سے 140 ، مارکیٹ میں180 ،کریلے کا نرخ 150 ،مارکیٹ میں 180،ساگ، پالک 50 سے 60 ،مولی 80 ،شلجم 160اور اروی 120 روپے کلو فروخت ہوئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق موسم معتدل ہونے سے امیدہے کہ آئندہ چند ہفتے میں نئی موسمی سبزیوں کی آمد سے نرخوں میں بہتری آئیگی۔