دیوار گرنے مزدورجاں بحق

 پٹرول پمپ کی دیوار تعمیر کے دوران اچانک3  مزدوروں پر آگری ،2زخمی ہسپتال منتقل  
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں دوران تعمیر دیوار گرنے سے 3مزدور دب گئے ،ایک جاں بحق، 2کوملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  قادرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک پٹرول پمپ کی دیوار تعمیر کی جارہی تھی کہ اس دوران دیوار گرنے سے 3 مزدورملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری پہنچ کر مزدوروں کو ملبے تلے سے نکالا۔56/5-Lکا رہائشی 50سالہ ایک مزدوراکرم دم توڑ گیا جبکہ کرم دین اور سلطان کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا  گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔