پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کے دوران بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے دورے میں بات چیت کے بعد طے ہوئی تھی، اور یہ فیوچر ٹور پروگرام (FTP) کا حصہ نہیں ہے، بلکہ ایک اضافی سیریز کے طور پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس سے قبل، مئی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، جو فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔