آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

 ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 261 ریکارڈ ، فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند رہی 
 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور تعطیل کے باوجود دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 261 ریکارڈ کی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی،اقبال ٹا ئون میں اے کیو آئی 451 تک پہنچ گیا، گلبرگ ٹو میں 418 ،برکی روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 288اور ماڈل ٹا ئون میں 244 ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 232، چمن پارک میں 229، عسکری ٹین میں 215 اور بیدیاں روڈ پر 200 ریکارڈ کیا گیا۔