سابق فٹبالر روس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک

رومن میکسی میوک نے لاپتا ہونے سے قبل اپنی اہلیہ کو آخری بار فون کیا تھا:میڈیا رپورٹ
کیف (سپورٹس ڈیسک)یوکرین کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی رومن میکسی میوک روس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق ان کے  محاذِ جنگ سے لاپتا ہونے کے 20ماہ بعد ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن میکسی میوک نے لاپتا ہونے سے قبل 30 جنوری 2025 کو اپنی اہلیہ کو آخری بار فون کیا تھا۔ یہ ان کی زندگی کی آخری فون کال ثابت ہوئی، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اب ان کی بیٹی داریا کے ڈی این اے نمونے میچ کر جانے کے بعد فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شریک تھے۔رومن نے ماضی میں یوکرین کے مختلف فٹ بال کلبز کی جانب سے بطور مڈفیلڈر نمائندگی کی تھی۔انہوں نے 1998 سے 2002 کے دوران یوکرین کی قومی ٹیم کی جانب سے پانچ میچ کھیلے جبکہ 2011 میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔