پی پی کے حکومت سازی کیلئے رابطے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت بنانے کے لیے مختلف جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں اور اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت کی تشکیل کے لیے ایم ڈبلیو ایم کو ساتھ چلنے اور حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے، تاہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تاحال اس پیشکش پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔سیاسی رابطوں کے دوران اہم مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔