لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے لندن کیلئے روزانہ پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن لندن روٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 7 ہفتہ وار پروازیں چلا ئی جائیں گی، جن میں اسلام آباد سے لندن کیلئے 5 جبکہ لاہور سے لندن کیلئے 2 پروازیں شامل ہوں گی۔