لڑکی کو ہراساں کرنے والے روبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

جرمنی (نیٹ نیوز) ایک روبوٹ کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولون شہر میں روبوٹ لڑکی کے قریب پیچھے سے آیا، اس کو پیچھے سے چھوا اور نازیبا حرکات کرنے لگا، جس پر لڑکی چیخ کر وہاں سے ہٹ گئی۔پولیس کے مطابق روبوٹ کا 16 سالہ مالک اور اس کا 19 سالہ ساتھی واقعے کے وقت مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لائیو نشریات کر رہے تھے۔پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس واقعے پر بعض تبصرے بھی قانونی کارروائی کا سبب بن سکتے ہیں۔