اداکارہ سکینہ خان کی دوسری شادی، تصاویر وائرل

سکینہ کی اس سے قبل 2021میں بھی شادی ہوئی تھی تاہم یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا
کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں دوسری شادی کرلی ۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔سکینہ خان نے امریکہ میں ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پر اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔اداکارہ نے اپنے دولہا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔سکینہ خان کی اس سے قبل 2021 میں بھی شادی ہوئی تھی تاہم یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔اب اداکارہ نے دوسری شادی کے بعد زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔ ان کے نئے شریکِ حیات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔