کم عمر صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا نظام متعارف ، ریگولیٹری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے
لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کم عمر صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کرانے اور موثر قانونی و ریگولیٹری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بلنگ، آن لائن استحصال اور نامناسب مواد سے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکانٹس کے استعمال کے لیے عمر کی مثر تصدیق کا نظام وضع کیا جائے اور اس حوالے سے مناسب قانون سازی کی جائے