سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ٹریفک حادثہ: 12 زائرین زخمی

سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ٹریفک حادثہ: 12 زائرین زخمی

ویب ڈیسک: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنے کے لیے لگایا گیا تھا، لیکن یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ تھا، جس کے باعث کنٹینر کے راستے اور رفتار پر مناسب کنٹرول نہیں رکھا جا سکا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کیا اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔