پنجاب میں مینارٹی کارڈز کی تعداد 75 ہزار کرنے کا فیصلہ

مینارٹی کارڈ کے لئے آن لائن رجسٹریشن 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی 
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے  صوبے میں مستحق اقلیتی افراد کیلئے مینارٹی کارڈز کی تعداد بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پراقلیتی برادری کیلئے سہولت میں اضافہ کیا گیا ہے،مستحق اقلیتی افرادکوسہ ماہی10ہزار500روپے مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔ مینارٹی کارڈکے حصول کیلئے شناختی کارڈاورنادرارجسٹریشن لازمی قرار دے دیا گیا۔  پروگرام میں صرف وہی افرادشامل ہونگے جن کی پی ایم ٹی سکورنگ 45یااس سے کم ہوگی۔ نادرا، بی آئی ایس پی اور پی ایس پی اے کے ڈیٹا سے اہلیت کی جانچ کی جائے گی۔ اہل افراد رجسٹریشن کیلئے 1040 پر کال کر سکتے ہیں،آن لائن درخواست کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی گئی۔ آن لائن رجسٹریشن 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔