نعمان جاوید نے خودکشی اور ذہنی صحت کے مسائل کا انکشاف کیا

نعمان جاوید نے خودکشی اور ذہنی صحت کے مسائل کا انکشاف کیا

پاکستان کے  گلوکار اور موسیقار نعمان جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے ڈپریشن اور کلینیکل ذہنی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اور چند سال قبل انہوں نے خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔ نعمان جاوید نے بتایا کہ زندگی کے مختلف مراحل میں انہیں اپنے اندرونی مسائل کا علم نہیں تھا، اور بچپن سے ہی انہیں بتایا گیا کہ دنیا کا ایک خاص طریقہ ہے، لیکن جب وہ بڑا ہوا تو حقیقت کا سامنا کیا۔ انہوں نے اپنی شادیوں کے تجربات کو بھی ذکر کیا، جن میں سے دونوں شادیوں کا انجام طلاق پر ہوا، اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ان ناکام رشتوں کا ذمہ خود کو ٹھہرایا۔

نعمان جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کی قدر کرنا سیکھا ہے اور اب وہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی اور انہیں اس مشکل سے باہر نکالا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے، اور مدد طلب کرنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے اپنی کہانی سے یہ پیغام دیا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔