شہری بلاضرورت اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں:نادراحکام

 مطلوبہ دستاویزات  دفاتر لانا ضروری ہے جو سکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی
 اسلام آباد (آئی این پی )نادراحکام  نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیںنادرا حکام  کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق نادرا دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلا شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔  نادراحکام کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے،نادرا دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔