3فوڈ یونٹس بند ، 1 کو2لاکھ جرمانہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی  ٹیموں کا سندر اسٹیٹ، ملتان روڈ، سمن آباد اور کالج روڈ پر آپریشن، 3یونٹس بند، 1کو 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،یونٹس سے بر آمد شدہ3ہزار لیٹر سے زائد فلیور ڈرنکس، کیمیکل اور ایکسپائر اشیاتلف کر دی گئیں، سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، تعفن زدہ ماحول پایا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہاکہ آئل تبدیلی ریکارڈ، فوڈسٹوریج اور ایکسپائری مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنوایا جائیگا۔