اقوام متحدہ کی پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف، سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے ایران امریکا تنازع ختم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات یو این سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہیں۔فرحان حق کا مزید کہنا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔