پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا
تمام سیاسی جماعتوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا:ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان نے 22اپریل سے 10 مئی کی صورتحال کو معرکہ حق قرارد دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ الحمداللہ! پاک فوج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، پاکستانی عوام نے بھی پاک فوج کا پورا ساتھ دیا،آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملوں میں معصوم شہری ، خواتین اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے شہریوں کا قتل اور انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا عزم کیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہدا کے خون کا حساب لے لیا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، نوجوان سائبرمحاذ پر سپاہی بن کر دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، قوم کے حوصلے اور دعاں نے پاک فوج کو ناقابل شکست قوت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 26فوجی تنصیبات کو پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا، مسلح افواج اللہ تعالی کی رحمت اور غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالی نے ممنوں کو حکم دیا ہے کہ جب ان پر ظلم ہو تو وہ اس کا جواب دیں، ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں اپنے عزم کو فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی