مظاہرین کے ساتھ دشمن کے طور پر نمٹا جائے گا:سربراہ ایرانی پولیس

    تہران (یواین پی)ایرانی پولیس کے سربراہ احمد رضا رادان نے ان مظاہرین کو خبردار کیا ہے جو ملک دشمن موقف کی حمایت کر رہے ہیں کہ حکام ان کے ساتھ اسی بنیاد پر نمٹیں گے۔یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایرانیوں کو ملک کی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔رادان نے اپنے بیان میں کہا اگر کوئی دشمن کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھتا ہے، تو ہم اسے محض مظاہرین کے طور پر نہیں دیکھیں گے، بلکہ ہم اسے ایک دشمن کے طور پر دیکھیں گے