پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی موناٹائزیشن کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں سول، ایڈیشنل سیشن اور سیشن ججز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے کر انہیں نوے ہزار سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا ۔صوبائی وزیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کے لیے بھی موناٹائزیشن پالیسی متعارف کرائی جائے گی، جس کے تحت گاڑی اور ڈرائیور کے بجائے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔