اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک: اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جب کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 855 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279.97 روپے سے کم ہوکر 279.90 روپے کا ہوگیا۔