جرمنی جانیوالے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

 پاکستانی طلبہ بہت ذہین جرمن زبان سیکھ کر مہارت حاصل کر رہے ہیں:کائے روٹزبرگر 
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں جرمنی کے ہیڈ آف قونصلرکائے روٹزبرگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کائے روٹزبرگر نے کہا کہ جرمنی آنے والے پاکستانی طلبہ بہت ذہین ہوتے ہیں، اعلی یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں اور بہترین کیرئیرز کی تلاش میں رہتے ہیں۔جرمنی کے ہیڈ آف قونصلر کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ جرمن زبان سیکھ کر اس میں مہارت حاصل کر رہے ہیں، جرمنی کی بڑی یونیورسٹیاں ایجنٹس کے ذریعے داخلے نہیں دیتیں، ویزا کے حوالے سے تمام قواعد جرمنی کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔