اسرائیل کی غزہ میں جارحیت ، مزید 3 فلسطینی شہید، متعدد گرفتار

مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر حکومت کی تبدیلی کے حق میں نعرے بازی کی
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی کی غزہ میں تازہ  جارحیت میں   مزید3فلسطینی شہید کر دیئے گئے ۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے خان یونس میں دواورالمغازی کیمپ میں ایک فلسطینی کی جان لی، اسرائیلی فوج نے نابلس میں گھر کا محاصرہ کرکے 2 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا، مشرقی القدس میں شادی والے مقام پرچھاپہ مارا اور فائرنگ کی، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تل ابیب میں ہزاروں صیہونی شہری نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے تھنے، ہزاروں مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر حکومت کی تبدیلی کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدلیہ کی آزادی کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی طاقت کو مضبوط بنائیں، اور عدالتیں ان کے خلاف مقدمات میں ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔