نومبرمیں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا‘زیادہ محفوظ شہر ہے:میڈیا
تل ابیب(آئی این پی )دبئی اسرائیلی شہریوں کے لئے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بن گیا ۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کیلئے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے