چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

 16.35 میٹر لمبائی والا  ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھا  اور 12 گھنٹے پرواز کرسکتاہے
 اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کئے جا سکتے ہیں
 بیجنگ(آئی این پی ) چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق جیوتیان نامی یہ بیپائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔  رپورٹ کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 12 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔   ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں، یہ ڈرون اپنے اندر 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کے لئے  استعمال ہوتے ہیں۔