پختونخوا کے ذ مہ 8 ارب 88 کروڑ کے واجبات ، وزیر توانائی نے ورزائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دئیے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو واجب الادا بجلی بلز کی ادائیگی کیلئے خطوط لکھ د ئیے۔ وزارت نے بجلی کمپنیوں کی بہتری اور سستی بجلی کیلئے اصلاحات کا آغاز کردیا ،اصلاحات کے تحت مالی وسائل میں اضافہ، بجلی چوری کے خاتمے اور واجب الادا بلز کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خط میں وزراء اعلیٰ سے فوری بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی۔ واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کا عمل متاثر ہو ر ہا ہے ،مختلف محکمے بجلی بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے ، وزراء اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے ،بقایاجات کی عدم ادائیگی سے نہ صرف وفاقی حکومت کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ سرکلر ڈیٹ بحران بھی سنگین ہو رہا ہے ۔ بجلی بلوں کی مد میں صرف خیبرپختونخوا حکومت کے ذمہ 8 ارب 88 کروڑ کے واجب الادا ہیں، علی امین کو لکھے گئے خط کے مطابق ستمبر 2024 تک خیبر پختونخوا نے 8 ارب 88 کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہے جس میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے وفاق کے چھ ارب 57 کروڑ اور ٹرا ئبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے 2 ارب 30 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں ۔اگر رقم کی بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو بلا تعطل بجلی کی فراہمی نا ممکن ہوگی