سول نافرمانی کا اعلان ڈائیلاگ ہے ‘سنجیدہ نہ لیا جائے :فیصل کریم

 بشری بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلی کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں،  جھوٹا کون ہے
 پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا:گورنر خیبرپختونخواکی نجی ٹی وی سے گفتگو
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے،  بشری بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلی کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے سنجیدہ نہ لیا جائے۔