میلبورن 2026 کے لئے دنیا کا بہترین شہر قرار

 ٹوکیو(آئی این پی ) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2026 کے لئے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹائم آوٹ کے سالانہ سروے میں 2026 کے لئے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لیے ماہرین کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی رہائشیوں کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔اس سروے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔فہرست میں شامل ٹاپ 10 شہر درج ذیل ہیں، جن میں سے حیران کن طور پر نصفف کا تعلق ایشیا پیسیفک سے ہے۔فہرست کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ٹوکیو اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔