ویزا فیس میں رعایت کی پالیسی میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع

بیجنگ(آئی این پی )چین نے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ویزا فیس میں رعایت کی پالیسی کو 31 دسمبر 2026 تک توسیع دے دی ، جس کے تحت سیاح، کاروباری مہمان اور بار بار آنے والے مسافر ویزا کی کم فیس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔نئی پالیسی کے مطابق، ویزا درخواست دہندگان کو 2023 سے قبل کے مقابلے میں تقریبا 25 فیصد کم فیس ادا کرنی ہوگی، یہ رعایتی فیس سنگل، ڈبل اور ملٹی پل انٹری ویزا پر لاگو ہوگی، جبکہ درخواست کے طریقہ کار یا اہل ہونے کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی