واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق ہونے والی گفتگو کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق بات کی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی ۔