پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 116,052 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کے کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 3,165 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اور اس کی کم ترین سطح 113,677 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں 79 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 39 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہو کر 14,520 ارب روپے رہ گئی ہے۔