لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب میں گندم کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو ہر طرح سے سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات کیلئے رقم دی جائے گی،حکومت رواں سال کسانوں کو کھاداور، بیج کیلئے150 ارب روپے دے گی،اس کے علاوہ پنجاب کے کسانوں کیلئے کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود قرض بھی دیا جائے گا۔محکمہ زراعت پنجاب کے بیان کے مطابق ایک سے 25 ایکڑ زرعی زمین کے مالک کاشتکار درخواست دے سکتے ہیں جس کے لئے درست شناختی کارڈ اور اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم ہونا ضروری ہوگا،اس کے علاوہ زمین کا تازہ ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں موجود ہونا بھی لازم ہوگا۔شناختی کارڈ اور زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعدقرض کے لئے اہلیت کا فیصلہ ہوگا۔