ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں میگا کرپشن سکینڈل ،شہریوںکی ملکیتی قیمتی گاڑیاں غائب

6 6 ہزار 2 سو 9 گاڑیاں جعلی بائیو میٹرک سے شہریوں کو منتقل، 11 افسرملوث نکلے 
لاہور(دانش منیر)ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہو گیا‘شہریوں کو خبر بھی نہ ہوئی، ان کی ملکیتی قیمتی گاڑیاں نامعلوم افراد لے اڑے‘6 6 ہزار 2 سو 9 گاڑیاں جعلی بائیو میٹرک سے دیگر شہریوں کو منتقل کردی گئی‘کس افسر نے کتنی گاڑیاں جعلی رجسٹرڈ کی پبلک نیوز تفصیلات سامنے لے آیا ‘سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مسعود مختار نے کرپشن اسکینڈل کی انکوائری کا حکم دے دیا‘ڈائریکٹر بہاولپور محمد آصف کو انکوائری کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ‘ڈائریکٹر بہاولپور محمد آصف میگا کرپشن کیس میں ملوث 11 افسران کے خلاف تحقیات کریں گے‘انسپکٹرز خالد بشیر1808 گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے ‘ انسپکٹر نذیر بھٹی پر 1034 گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے‘انسپکٹر غلام رضا وٹو 1043گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن ملوث رہے‘ندیم یوسف نے 877گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن ملوث رہے‘ایم آر ایز مظہر حسین نے 89 گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کی ‘انسپکٹر محمد ریاض 522 ، ملک جمیل 358، رانا خوشنود نے 26 گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کی ‘امجد بھٹی 305 ، انسپکٹر محمد نوید 125, اور اظہر بشیر پر 22 گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا الزام ہے، ای ٹی او ناظم اسد ریٹائرڈ ہو چکے، انکوائری افسر کاروائی کی سفارش کرے گا‘رانا خوشنود اور محمد نوید پہلے بھی جعلی رجسٹریشن کی وجہ سے پیڈا ایکٹ شدہ ہیں