پی ٹی آئی28ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی:رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء￿  اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  یہ غلط ہے ہماری پالیسی ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنا ہے، مخالفین کہتے تھے  ٹرمپ آئے گا تو پتا چل جائے گا، ہمیں ٹرمپ سے ڈرایا جا رہا تھا،ہم نے ٹرمپ سے دوستی نہیں کی،صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رْکوائی،ٹرمپ نے معرکہ حق میں کردار ادا کیا،ہم نے ان کے کردار کو تسلیم کیا۔ سفارتکاری کا تقاضا ہے ہمارے امریکا سے تعلقات اچھے رہنے چاہئیں، صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹ سے باہر موجود افراد کو بھی ہوناچاہیے۔‘ صوبوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیے، اتفاق رائے کا وقت آئے گا تون لیگ بھرپور کردار ادا کریگی، مولانافضل الرحمان نے کبھی اپنے بندے کو گورنر لگانے کا نہیں کہا، مولانافضل الرحمان نے کے پی کے اقتدارمیں کوئی حصہ نہیں  مانگا تھا، پی ٹی آئی28ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کریگی