شہباز شریف اتحادیوں کا آج اجلاس

بلاول کی شہباز سے ملاقات آج ہو گی ، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہ شریک ہونگے 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پیر کو ہونے والی اہم ملاقات ملتوی ہوگئی جو اب آج اسلام آباد میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوٓس میں حکومتی اتحاد کا اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آج بلاول بھٹو بھی اسلام آباد پہنچیں گے وہ وزیراعظم ہاوٓس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سے پیر کو چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات طے نہیں تھی