ایمان مزاری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کی، تاہم دونوں ملزم اس وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے، تاہم ملزموں کی بار بار غیر حاضری پر جج محمد افضل مجوکہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیشی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو عدالت نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔