یہ آپ نہیں فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے، 2024 میں خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے
کراچی (آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتا دیا کہ قیامت کب آئی تھی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس ((سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت 2024 میں آگئی تھی۔ 2024 میں خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے