فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اے سیز کے سپرد

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد، ہر تحصیل میں موبائل مینٹی ننس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام  کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کر دی۔ نئے طریق کار کے تحت اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گلی محلوں میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کیلئے مقامی سطح پر عوامی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو پلانٹس کی کارکردگی پر نظر رکھیں گی۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے ہر تحصیل میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت و بحالی کیلئے موبائل مینٹی ننس یونٹس قائم کرنے کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں پلانٹس کو بلا تاخیر فعال بنایاجا سکے۔