لاہور( خصوصی رپورٹ)لیسکونے نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے لاہورکے مختلف علاقوں میں آج (پیر)کو5 سے 7 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔بجلی صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی، بعض علاقوں میں شٹ ڈا ئون کا دورانیہ 7 گھنٹے ہوسکتا ہے۔ تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی بندش کا سلسلہ رمضان المبارک سے قبل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گرڈ سٹیشنز اور 11 کے وی فیڈرز بند کیے جائینگے۔ بجلی کی لائنوں سے ٹکرانے والے درختوں کی کٹائی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو کے مختلف سرکلز نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے درکار سامان کیلئیشعبہ میٹریل مینجمنٹ کو ڈیمانڈ بھجوا رکھی ہے تاہم طلب کے مطابق تمام دفاتر کو تاحال مطلوبہ سامان فراہم نہیں کیا جاسکا۔