گرجا گھروں میں دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ رہی

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے افسروں و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہ کر سکیورٹی فرائض انجام دئیے۔قبل ازیں آئی جی عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے اورکہا سپروائزری افسر گرجا گھروں، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ اورسرچ اینڈ سویپ آپریشنز یقینی بنائیں۔ علما ، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔