لاہور(نیٹ نیوز )آسٹریا کی ایک گائے ’’ویرونیکا‘‘ نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی ہے، جسے انسانی تاریخ میں پہلی ایسی گائے قرار دیا جارہا ہے جو باقاعدہ طور پر اوزار استعمال کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ویرونیکا کو لکڑی، جھاڑو اور ریک جیسے اوزار اپنے جسم کو کھجانے کے لیے استعمال کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد سائنسدانوں نے مویشیوں کی ذہانت پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے۔ویانا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کے محققین کی جانب سے سائنسی جریدے کرنٹ بایولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویرونیکا کا یہ رویہ باقاعدہ ’’ٹول یوز‘‘ یعنی اوزار کے استعمال کی واضح مثال ہے۔ماہرین کے مطابق تقریباً دس ہزار سال سے انسان کے ساتھ رہنے والے مویشیوں میں اس سطح کی ذہانت پہلی بار ریکارڈ کی گئی ہے۔