ایس ایس پی آپریشنز نے ملزم سے برآمد 1 لاکھ 34 ہزار متاثرہ طلبہ کوتقسیم کر دیئے
لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے انٹرن شپ کی نوکری کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزم کو گرفتارکر کے ایک لاکھ روپے زائد برآمد کرلئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شمولیت اور نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزم فرحان سے برآمد شدہ رقم متاثرہ طلبا و طالبات میں تقسیم کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ نے متاثرہ طلبہ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 34 ہزار 900 روپے تقسیم کئے۔ ملزم فرحان کو پولیس نے اسکی شادی کی تقریب سے گرفتار کیا جو طلبہ کو پولیس میں نوکری کا جھانسہ دیکر پیسے وصول کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو متنبہ کیا ہیکہ والنٹیئرز اِن پولیس پروگرام میں شمولیت بالکل مفت ہے، لہٰذا نوکری کے نام پر رقم مانگنے والے کسی بھی شخص سے ہوشیار رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔