لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد انور جاوید کو معطل کر دیا۔ ان کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 میں تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور محمد انور جاوید کو پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کے بعد انہیں عہدے سے فارغ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔