کراچی (آئی این پی )کراچی میں لانڈھی گودام میں 4 سال پرانی گندم کا بیشتر اسٹاک خراب اور ناقابل استعمال ہوگیاجس کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے گندم اٹھانے سے انکار کردیا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ملک اقبال نے کہا ہے کہ گودام میں موجود گندم جانوروں کو دینے کے بھی قابل نہیں، آنے والے مہینوں میں گندم کے شدیدبحران کا خدشہ ہے، سندھ کو 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درکارہے ،اور سرکاری اسٹاک کے باوجود کمی کا خدشہ ہے۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ملک اقبال نے وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیراعلی سندھ کو خط لکھ کر گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گندم کا بحران آنے والے مہینوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے