فضل الرحمن سیاست کریں‘اداروں کی تضحیک نہ کریں:عظمی بخاری

 بیان پر قوم میں شدید غم و غصہ ہے ایک سنجیدہ سیاستدان سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی توقع نہیں کی جاتی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک بار پھر غیر سنجیدہ بیان دیا گیا ہے، جو ایک سینئر سیاست دان کو زیب نہیں دیتا، دہشت گردوں کے حامیوں کی حمایت افسوس ناک ہے،  سیاست ضرور کریں، لیکن اداروں اور شہداء￿  کی تضحیک سے گریز کریں‘فضل الرحمن کو اپنے بیان پر پشیمانی کا اظہار کرنا چاہییاپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کی ذمہ داری وفاق پر ڈالنے کے بجائے تحریک انصاف سے سوال کیا جانا چاہیے، جس کی خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے حکومت رہی ہے سابقہ فاٹا کے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سوالات بھی بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سے کیے جانے چاہئیں۔  مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت متعدد مرتبہ دہشت گردی کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اس لیے انہیں اس نوعیت کے بیانات دیتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن ایسے بیانات دے کر کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟