اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پارٹی نے 25 کروڑ روپے دے کر اسمبلی کی نشستیں حاصل کیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محمود اچکزئی کے الزامات پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی کے پاس 25 کروڑ روپے نہیں ہیں۔ جے یو آئی ف کا مزاج نہیں کہ پیسے دے کر نشستیں حاصل کرے۔ میں نے کبھی خود کسی کو پیسے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی ف سے 20 نشستیں چھین لی گئی ہیں۔