ہمارا نظام ناکام ہو چکا، وکلا ء کی عزت عدالتوں سے ہے:خصوصی عدالت

 ایمان مزاری اور ہادی علی کو کیوں پیش نہیں کیا گیا‘ ایس ایس پی طلب کیا جائے گا:جج طاہر عباس سپرا
 اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں ایمان مزاری اورہادی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکلائایمل مندوخیل اور ریاست علی عدالت میں پیش ہوئے ایمل مندوخیل نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے عدالتی حکم کے باوجود تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ایمان مزاری اور ہادی علی سے علیحدہ کمرے کے بجائے کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گئی، جہاں رازداری میسر نہیں تھی اور جیل اہلکار گفتگو سنتے رہے.ایمل مندوخیل نے کہا ہے کہ جیل حکام نے دستاویزات اندر لے جانے یا ملزمان کو دینے کی اجازت نہیں دی، ملاقات صرف 25 منٹ جاری رہی، جس کے باعث کیس سے متعلق موثر مشاورت نہیں ہو سکی وکیل کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی ٹرائل کا بائیکاٹ نہیں کر رہے بلکہ دونوں ملزمان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، دونوں نے عدالتی احکامات کو چیلنج کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ جیل حکام بتائیں کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا، جیل حکام کی رپورٹ نہ آنے کی صورت میں ایس ایس پی کو طلب کیا جائے گا جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے  ہمارا نظام ناکام ہو چکا، وکلا ء کی  عزت عدالتوں سے ہے، اگر عدالتیں نہ ہوں تو وکلاء کی  عزت کون کرے گا؟