خیبرپختونخوا میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبہ اچھا حصہ ڈال رہا ہے:گورنر کی تقریب میں گفتگو
ایبٹ آباد (یواین پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیاری تعلیم ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرے گی، صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبہ اچھا حصہ ڈال رہا ہے اور صوبے کی نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر نے جمعرات کو دورہ ایبٹ آباد کے دوران دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کیمپس کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. گورنر نے اس موقع پر دی میلینئم یونیورسل کالج ایبٹ آباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔