شہباز شریف، حمزہ تمام مقدمات سے بری ہوں گے:شاہ محمود

 راولپنڈی(آئی این پی )  پی ٹی آئی  رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عملداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ماضی میں کبھی آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی۔  ۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تمام مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔ حلفاً کہتا ہوں کہ میں 9 مئی کے کیسز میں بے قصور ہوں۔ دو جج صاحبان نے کہہ دیا کہ پہلے فیصلہ ہونے دیں۔ 26 ویں ترمیم کی درخواستوں کا انتظار کرلیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا اب بلاوجہ ایشو بن گیا۔ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو بھی متاثر کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تمام بڑی جماعتیں ہمارے موقف کی تائید کررہی ہیں۔ بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے۔