واشنگٹن کے ساتھ تعلقات انتہائی ا ہم،امید ہے دونوں ممالک اختلافات حل کرنے کے راستے تلاش کریں گے،شی جن
بیجنگ،واشنگٹن (آئی این پی )چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکہ کے تعلقات میں تائیوان کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کے معاملے میں انھیں محتاط رویہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابقچینی صدر نے یہ بات امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ٹیلی فونک گفتگو میں تائیوان، یوکرین میں جنگ، ایران کی صورتحال، امریکہ سے تیل و گیس اور سویابین کی خریداری اور تائیوان سمیت کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر نے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اختلافات حل کرنے کے راستے تلاش کریں گے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کو عمدہ اور جامع قرار دیا ہے